بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سیدہ زہرا(س) اپنی الٰہی فضیلتوں اور تابندہ سیرت کی روشنی میں اسلامی طرزِ زندگی کا بہترین نمونہ ہیں۔
سورۂ احزاب کی آیت 33 میں، ـ جو آیتِ تطہیر کے نام سے معروف ہے، ـ اللہ نے تعالیٰ اپنے ارادے سے سے اہلِ بیت رسول(ع) ـ بشمول سیدہ زہرا(س) ـ کو ہر قسم کی آلودگی اور پلیدی سے پاک کر دیا، اور یوں دنیا والوں کے لئے ان کے مقامِ عصمت کا اعلان فرمایا۔
چنانچہ سیدہ زہرا(س) کی پیروی صرف ایک تاریخی شخصیت کا احترام یا ایک ذاتی پسند و انتخاب نہیں ہے؛
بلکہ یہ اُس ہستی کی پیروی ہے جسے خدا نے خود 'معیار' بنایا ہے، تاکہ آپۜ کا راستہ اور آپۜ کی سیرت، سعادت اور صحیح طرزِ زندگی تک پہنچنے کے لئے ایک محفوظ اور الٰہی راستہ ہو۔ اور اگر انسان اپنی زندگی کو اُس سیدہ کریمہ کی سیرت اور کردار پر قائم کرے،
تو وہ یقینی طور پر ایک محفوظ، الٰہی اور سعادت بخش راستے پر گامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ